158

فوج اور عوام میں خلیج کی کوشش ناقابل معافی عمل ہے،آرمی چیف

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کا کہنا ہے کہ فوج اور عوام میں دراڑ کی کوشش ریاست مخالف عمل تصور ہوگا،اس طرح کی مذموم کوشش ناقابل برداشت اور ناقابل معافی ہے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے لاہورکا دورہ کیا، آرمی چیف نے یادگارشہدا پرحاضری پھول چڑھائے اور شہدا کو خراج عقیدت پیش کیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے جلاؤگھیراؤ سے متاثرجناح ہاؤس اورآرمی تنصیب کا بھی دورہ کیا، اس موقع پر آرمی چیف کونو مئی یوم سیاہ کے واقعات پربریفنگ دی گئی۔آئی ایس پی آر کے مطابق جوانوں اور افسران سے خطاب کرتے ہوئے آرمی چیف نے کہا کہ نو مئی میں ملوث منصوبہ سازوں،اکسانے والوں کیخلاف قانونی عمل شروع ہوچکا،ملزمان کیخلاف آرمی ایکٹ اور آفیشل سیکرٹ ایکٹ کےتحت کارروائی کی جارہی ہے۔جنرل عاصم منیر کا کہنا تھا کہ فوج اپنی طاقت عوام سےحاصل کرتی ہے،فوج اور عوام میں خلیج کی کوشش ناقابل برداشت اورناقابل معافی عمل ہے،فوج اور عوام میں دراڑ کی کوشش ریاست مخالف عمل تصورہوگا۔آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے واضح کیا کہ دشمن کی جعلی خبروں پروپیگنڈے کےذریعے انتشار کی کوشش ناکام بنائیں گے اور دشمن کےتمام عزائم کو قوم کےتعاون سےناکام بنایاجائےگا۔آئی ایس پی آر کے مطابق دورہ لاہور کے موقع پر آرمی چیف نے سروسزاسپتال لاہورکا بھی دورہ کیا اور وہاں زیر علاج ڈی آئی جی علی ناصررضوی کی خیریت دریافت کی۔بعد ازاں آرمی چیف نے قربان لائنزکا دورہ کیا اور پولیس حکام سےملاقات کی، ملاقات میں آرمی چیف نے پولیس کےشہدا کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے انہیں مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی، آرمی چیف نے فسادات،توڑپھوڑکے دوران پولیس کی پیشہ ورانہ مہارت کوسراہا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں