269

رویت ہلال کمیٹی کا ذی القعد کے چاند سے متعلق اعلان

لاہور : مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا ماہانہ اجلاس بضمن رویت ماہ ذی القعدہ 1444ھ آج شام منعقد ہوا۔ جس میں شہادتیں موصول نہ ہونے پر چاند نظر نہ آنے کا اعلان کیا گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق ماہ ذوالقعدہ 1444ھ کا چاند دیکھنے کیلئے چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی پاکستان مولانا سید محمد عبد الخبیر آزاد کی زیرصدارت زونل رویت ہلال کمیٹی لاہور کا اجلاس بمقام ایوان اوقاف شاہ چراغ بلڈنگ نزد ہائی کورٹ لاہور میں منعقد ہوا۔اجلاس میں رابطہ کے فرائض ڈی جی وزارت مذہبی امور سید مشاہد حسین خالد، فنی معاونت کیلئے وزارتِ سائنس اینڈ ٹیکنالوجی سے زین العابدین، محکمہ موسمیات سے چیف میٹ ڈاکٹر سردار سرفراز اور محکمہ سپارکو سے غلام مرتضیٰ ٹیلی فون پر رابطے میں تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں