155

شاہ محمود کی گرفتاری کالعدم، رہائی کا حکم

اسلام آباد :اسلام آباد ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی رہنما شاہ محمود قریشی کو رہا کرنے کا حکم دے دیا۔شاہ محمود قریشی کی تھری ایم پی او کے تحت گرفتاری کالعدم قرار دی گئی ہے۔اسلام آباد ہائیکورٹ میں کیس کی سماعت ہوئی جس میں جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے شاہ محمود قریشی کی رہائی کا حکم جاری کیا۔عدالت نے ریمارکس دیے کہ شاہ محمود قریشی کو بیان حلفی دینے کے بعد رہا کیا جائے گا۔اس کے علاوہ اسلام آباد ہائیکورٹ نے شہریار آفریدی کی اہلیہ کو بھی رہا کرنے کا حکم دیا ہے۔واضح رہے کہ پی ٹی آئی رہنما شاہ محمود قریشی کو عمران خان کی گرفتاری کے بعد تھری ایم پی او کے تحت گرفتار کیا گیا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں