60

عمران خان کی گرفتاری پر راکھی ساونت کا پاکستانی عوام کیلئے خصوصی پیغام

اسلام آباد: اسلام آبادتنازعات میں گھری رہنے والی بالی وڈ اداکارہ و ماڈل راکھی ساونت نے سابق وزیراعظم پاکستان عمران خان کی گرفتاری پر پاکستانیوں کیلئے خصوصی پیغام جاری کیا ہے9 مئی کو عمران خان کو نیب نے القادر ٹرسٹ کرپشن کیس میں اسلام آباد ہائی کورٹ کے احاطے سے گرفتار کیا تھا ، چیئرمین پی ٹی آئی کی گرفتاری کے بعد ملک بھر میں کارکنوں نے پرتشدد مظاہرے کیے۔راکھی ساونت نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں ایک ویڈیو پیغام میں کہا کہ ‘ آواز بلند کرو پاکستانیوں، جاگو، عمران خان کو چھڑاؤ،کچھ کرو، ہمارے ملک میں ایسا ہوا ہوتا تو ہم سب کی بینڈ بجا دیتے۔انہوں نے کہا کہ پاکستانیوں ٹک ٹاک پر کھیلنا بند کرو اور جاکر آواز اٹھاؤ، جاؤ۔واضح رہے کہ جمعرات کو سپریم کورٹ نے پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کی گرفتاری کو غیر قانونی قرار دیتے ہوئے انہیں رہا کرنے کا حکم دیا تھا۔گزشتہ روز اسلام آباد ہائی کورٹ نے القادر ٹرسٹ کرپشن کیس میں عمران خان کو دو ہفتے کی عبوری ضمانت دے دی۔
۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں