67

شام میں فضائی حملہ، ایسا شخص مارا گیا جس سے پوری عرب دنیا تنگ تھی

دمشق : اپوزیشن جنگی مانیٹر اور حکومت کے حامی ریڈیو سٹیشن نے رپورٹ کیا ہے کہ جنوبی شام پر فضائی حملوں میں ملک کا ایک معروف منشیات فروش ہلاک ہو گیا۔ یہ غیر معمولی حملہ اردن کی جانب سے انتباہ کے چند دن بعد ہوا جب اس نے کہا تھا کہ شام کے اندر اپنے علاقوں اور وہاں سے تیل کی دولت سے مالا مال خلیجی ممالک تک منشیات کی سمگلنگ کو ختم کرنے کے لیے وہ طاقت کا استعمال کرے گا۔خبر ایجنسی اے پی کے مطابق یہ حملے ایسے وقت میں بھی ہوئے ہیں جب عرب حکومتوں نے شام کو عرب لیگ میں بحال کر دیا ہے۔ چونکہ عرب حکومتیں بتدریج دمشق کے ساتھ تعلقات کو بحال کر رہی ہیں، شام کے ساتھ بحث کے اہم موضوعات میں سے ایک شام کی منشیات کی غیر قانونی صنعت بھی ہے، جو جاری تنازع کے دوران پروان چڑھی ہے ۔ مغربی حکومتوں کا اندازہ ہے کہ کیپٹاگون نے صدر بشار الاسد، ان کے شامی ساتھیوں اور اتحادیوں کے لیے اربوں ڈالر کی آمدنی حاصل کی ہے۔ دمشق نے ان الزامات کی تردید کی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں