70

عرب لیگ نے شام کی اتحاد میں واپسی کی منظوری دے دی

عرب لیگ:عرب لیگ نے دس سال تک معطل رکھنے کے بعد شام کی رکنیت بحال کرنے کی منظوری دے دی۔عراقی سرکاری میڈیا کے مطابق قاہرہ میں عرب لیگ ہیڈکوارٹرز میں رکن ممالک کے وزرائے خارجہ اجلاس کے دوران شام کی رکنیت بحالی کیلئے ووٹنگ کے بعد شام کی رکنیت بحال کر دی گئی ہے۔2011 میں عرب لیگ کی جانب سے شام کی اتحاد کی رکنیت معطلی کے بعد 19 مئی 2023 کو سعودی عرب میں ہونے والے عرب لیگ سمٹ کے دوران شام کی رکنیت بحال کرنے کے معاملے پر اتفاق کیا گیا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں