71

بھارت، کیرالا میں کشتی کو حادثہ، 21 افراد ہلاک، متعدد لاپتہ

بھارتب:ھارتی ریاست کیرالا کے ضلع ملاپورم میں مسافر بردار کشتی الٹنے سے بچوں اور عورتوں سمیت 21 افراد ہلاک جبکہ کئی لاپتہ ہوگئے۔بھارتی میڈیا کے مطابق کیرالا میں شنکارا نامی کشتی نے خلاف قانون رات کے وقت مسافروں کے رش کو دیکھتے ہوئے گنجائش سے زیادہ افراد سوار کرکے سفر شروع کیا اور ضلع مَلاپورم میں تانور کے کنارے کے قریب یہ افسوسناک حادثہ پیش آیا۔عینی شاہدین کے مطابق 25 افراد کی گنجائش والی کشتی میں 50 سے زائد افراد سوار کیے گئے تھے۔مقامی حکام کا کہنا ہے کہ اطلاع ملتے ہی ریسکیو کا عمل شروع کر دیا گیا تھا، تاہم اندھیرے کی وجہ سے امدادی کاموں میں مشکلات کے باوجود واقعے میں ہلاک بچوں اور عورتوں سمیت 21 افراد کی لاشیں نکال لی گئی ہیں۔حکام کے مطابق ریسکیو کیے گئے افراد کو مقامی اسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا ہے، کشتی پر سوار مسافروں کی درست تعداد معلوم نہ ہونے کے باعث لاپتہ افراد کی تلاش کا کام جاری ہے۔کیرالا کی وزیر صحت وینا جارج نے واقعے کے بعد آدھی رات کو ریاستی محکمہ صحت کی ہنگامی میٹنگ بلائی اور عہدیداروں کو زخمیوں کے بہتر علاج کو یقینی بنانے کی ہدایت دی۔وزیر صحت نے زخمیوں کے بہتر علاج اور پوسٹ مارٹم کے عمل کو تیز کرنے کی ہدایت کی ہے، وزیر نے پیر کی صبح 6 بجے لاشوں کے پوسٹ مارٹم شروع کرنے کی سخت ہدایات بھی دی ہیں۔دوسری جانب بھارتی وزیراعظم نے واقعے میں ہلاک ہونے والوں کے لواحقین کو 2-2 لاکھ روپے دینے کا اعلان کیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں