61

93 سالہ بھارتی خاتون کو 80 سال بعد فلیٹ واپس مل گئے

ممبئی :بھارت میں عدالت میں کیس چلنے کے بعد بلآخر 93 سالہ خاتون کو 80 سال بعد اس کے 2 فلیٹس واپس مل گئے۔بھارتی میڈیا کے مطابق ممبئی ہائی کورٹ نے مہاراشٹر حکومت کو جنوبی ممبئی کے 2 فلیٹ ان کی مالکن 93 سالہ خاتون کو دینے کی ہدایت کردی تا کہ 8 دہائیوں سے جاری جائیداد کا تنازع ختم ہوجائے۔رپورٹس کے مطابق یہ فلیٹس جنوبی ممبئی میں روبی مینشن کی پہلی منزل پر ہیں جو کہ 500 اور 600 مربع فٹ پر واقع ہیں۔بھارتی میڈیا کے مطابق 28 مارچ 1942 کو اس وقت کے ڈیفنس آف انڈیا ایکٹ کے تحت عمارت کی مانگ کی گئی تھی، جس نے اس وقت کے برطانوی حکمرانوں کو نجی املاک پر قبضہ کرنے کی اجازت دی تھی۔بھارتی میڈیا کے مطابق یہ جائیدادیں اس وقت ایک سابق سرکاری اہلکار کے وارثوں کے قبضے میں ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں