74

انگلینڈ کے بلدیاتی انتخابات، حکمراں جماعت کو شدید دھچکا

انگلینڈ:انگلینڈ کے بلدیاتی انتخابات میں حکمراں جماعت کو شدید دھچکا لگا ہے، بریڈ فورڈ کے شہری حلقوں سے ٹوریز کا صفایا ہوگیا۔لیبر کا 4 اضافی نشستوں کے ساتھ کنٹرول مزید مضبوط ہے، 90 کے ایوان میں لیبر کی تعداد 56 ہوگئی۔لب ڈیم ایک نشست گنوانے کے بعد کونسل میں تیسرے سے چوتھے نمبر پر آگئی ہے۔مانچسٹر میں لیبر پارٹی کو 3 نشستوں کا نقصان ہوا ہے، لب ڈیمز نے مزید 2 نشستوں پر کامیاب حاصل کی ہے۔گرین پارٹی نے مزید ایک اور نشست اپنے نام کرلی، لیبر پارٹی کے پاس اب مجموعی طور پر 88 نشستیں ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں