143

بلاول بھٹو کے بیان پر بھارتی وزیر خارجہ کا سخت ردعمل، پاکستان پر سنگین الزامات

نئی دہلی : بلاول بھٹو کی جانب سےکشمیر کی متنازعہ حیثیت کی بحالی تک بات چیت نہ کرنے کے بیان پر بھارتی وزیر خارجہ جے شنکرنے پاکستان پر سنگین الزامات لگائے۔ بھارتی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ پاکستانی وزیر خارجہ کے ساتھ شنگھائی تعاون تنظیم اجلاس میں وہی سلوک کیا گیا جو دہشت گردی کو فروغ دینے والے ملک سے کیا جاتا ہے، دہشت گردی سے متاثرہ ملک دہشت گردی کے سہولت کار ملک کے ساتھ بیٹھ کر دہشت گردی کے معاملے پر بات نہیں کر سکتے۔ ہم دہشت گردی کے معاملے پر سفارتی پوائنٹ سکورنگ نہیں کر رہے بلکہ سفارتی سطح پر پاکستان کی اصلیت سامنے لا رہے ہیں جس کا ہمیں حق حاصل ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کےکشمیرمیں جی ٹوینٹی اجلاس کے انعقاد پر اعتراض کو بھارت کوئی اہمیت نہیں دیتا، جموں کشمیر بھارت کا حصہ تھا اور رہے گا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں