48

بائیڈن کا سوڈان میں خون بہانے کے ذمہ داروں کیخلاف پابندیوں کا عندیہ

امریکی :امریکی صدر جو بائیڈن نے سوڈان میں جاری فوج اور پیرا ملٹری فورسز کے درمیان تنازع جلد ختم کرنے کا مطالبہ کردیا، بائیڈن نے سوڈان میں خون بہانے کے ذمہ داروں کے خلاف پابندیوں کا عندیہ بھی دے دیا۔امریکی صدر کا کہنا ہے کہ سوڈان میں پُرتشدد کارروائیاں ایک المیہ ہیں، رمضان کے مقدس مہینے میں شروع ہونے والی خون ریزی قابل مذمت ہے۔انہوں نے کہا کہ سوڈان کی کشیدگی جمہوری حکومت کے عوامی مطالبے کے ساتھ غداری ہے، سوڈان میں جاری کشیدگی کا فوری خاتمہ ہونا چاہیے۔امریکی صدر نے سوڈان میں خون بہانے کے ذمہ داروں کے خلاف پابندیوں کے لیے اپنی انتظامیہ کے اختیارات میں اضافہ کردیا تاہم ابھی پابندیوں کا ہدف نہیں بتایا گیا۔واضح رہے کہ سوڈان میں فوج اور پیرا ملٹری فورسز کے درمیان 15 اپریل سے جاری جھڑپوں میں اب تک 700 افراد جان سے جا چکے ہیں اور سینکڑوں زخمی ہوئے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں