166

فی تولہ سونے کی قیمت میں یکدم بڑا اضافہ

لاہور: ملک بھر میں سونا خریدنے والوں کے لیے بری خبر ہے، فی تولہ سونے کی قیمت میں میں 2800 روپے کا اضافہ دیکھا گیا۔

تفصیلات کے مطابق بین الاقوامی مارکیٹ میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 26 امریکی ڈالر کا اضافہ دیکھا گیا اور نئی قیمت 1818 ڈالر فی اونس ہو گئی ہے۔

عالمی مارکیٹ میں قیمتیں بڑھ جانے کے بعد ملکی صرافہ مارکیٹوں لاہور، کراچی، اسلام آباد، پشاور، کوئٹہ، حیدر آباد، سکھر، گوجرانوالہ سمیت دیگر جگہوں پر فی تولہ سونے کی قیمت میں 2800 سو روپے کا اضافہ دیکھا گیا اور قیمت ایک لاکھ 23 ہزار روپے ہو گئی ہے۔

اُدھر 10 گرام سونے کی قدر 2401 روپے بڑھ کر ایک لاکھ 5 ہزار 453 روپے ہو گئی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں