114

‘عمران خان اور اس کو مسلط کرنے والے پاکستان کے مجرم ہیں’

لاہور :مسلم لیگ ن کی چیف آرگنائزر مریم نواز کا کہنا ہے کہ عمران خان اور اس کو مسلط کرنے والے پاکستان کے مجرم ہیں۔تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کی چیف آرگنائزر مریم نواز نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا کہ ماضی کے طاقتور لوگوں کے ریٹائر ہوکر حالات دیکھ لیں، سوچیں دور اقتدار میں کس طرح اختیارات کاناجائزاستعمال کررہے ہوں گے۔مریم نواز کا کہنا تھا کہ نوازشریف چپ ہے لیکن اللہ کی قدرت سے سازشیوں کا گھناؤناچہرہ اور گٹھ جوڑ ہر روز رسوا ہو رہا ہے، عمران خان اور اس کو مسلط کرنے والے پاکستان کے مجرم ہیں اور قرارواقعی سزا کےمستحق بھی ہیں، ریاست انصاف کی منتظر ہے۔یاد رہے دو روز قبل مسلم لیگ ن کی سینئر نائب صدر مریم نواز عمرہ ادائیگی کے بعد وطن واپس پہنچیں تھیں، مریم نواز چند روز میں اپنی سیاسی مصروفیات کا آغاز کریں گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں