118

گھرکو آگ لگی گھر کے چراغ سے، پرویز الٰہی کے گھر چھاپے پر شاہ محمود قریشی کا ردعمل

لاہور: سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے پرویز الٰہی کے گھر پر پولیس اور ینٹی کرپشن کے چھاپے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ ’’گھر کو آگ لگی گھر کے چراغ سے‘‘پرویز الٰہی کی رہائشگاہ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی کاکہنا تھا کہ جس وقت پولیس نے پرویز الٰہی کے گھر پر حملہ کیا اس وقت وہ افراد بھی گھر میں موجود تھے جو حکومت کا حصہ اور سہولت کار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پولیس نے ایسے مقدمے میں گرفتاری کی کوشش کی جس میں پہلے ہی ضمانت ہوچکی ہے ، شہباز شریف اور محسن نقوی خود کو بری الذمہ قرار نہیں دے سکتے ، شہباز شریف اور محسن نقوی اس کارروائی سے اظہار لاتعلقی کرتے ہوئے اس کی مذمت کریں ۔ انہوں نے کہا کہ چادر اور چار دیواری کے تقدس کی پامالی انتہائی گھٹیا فعل ہے ، اس موقع پر تحریک انصاف کا ہر کارکن پرویز الٰہی اور ان کے اہلخانہ کے ہمراہ کھڑا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں