104

پی ٹی آئی کا 27واں یومِ تاسیس: عمران خان کا حکومت کو ایک بار پھر جلد الیکشن کا چیلنج

اسلام آباد:پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے حکومت کو پھر جلد الیکشن کا چیلنج دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہمیں سلیکٹڈ حکومت کہنے والے میدان میں آئیں ، اب تو اسٹیبلشمنٹ بھی آپ کے ساتھ ہے ۔ پی ٹی آئی کے 27ویں یوم تاسیس پر کارکنوں سے ویڈیولنک کے ذریعے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا ہماری جنگ رول آف لاء کے لیے ہے، ایک کروڑ اورسیز پاکستانی ہمارا اثاثہ ہیں ۔ عمران خان کا کہنا تھاکہ ای وی ایم کے لیے قانون سازی کی تاکہ دھاندلی نہ ہو ، بھیک اور قرضے لینے سے کوئی فرق نہیں پڑے گا،ملک تب تک ترقی نہیں کرے گا جب تک انصاف کی حکمرانی نہیں ہو گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں