116

سیلاب نے ملکی معیشت کو کتنا نقصان پہنچایا ، کتنی فصلیں تباہ ہوئیں اور مہنگائی میں کتنا اضافہ ہوا ؟ تفصیلات سامنے آ گئیں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) سیلاب نے پاکستان کی معیشت کو کتنا نقصان پہنچایا ، کتنی فصلیں تباہ ہوئیں اور مہنگائی میں کتنا اضافہ ہوا ؟ ان سب کی تفصیلات سامنے آ گئی ہیں ۔ ایشیائی ترقیاتی بینک نے سالانہ رپورٹ جاری کر دی ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ کہا ہے پاکستان کو سیلاب سے 30 ارب ڈالر کا نقصان ہوا، فصلیں تباہ ہونے کی وجہ سے مقامی طور پر مہنگائی میں اضافہ ہوا،سیلاب نے پاکستان کی معیشت کو بڑے پیمانے پر نقصان پہنچایا ہے۔رپورٹ کے مطابق سیلاب کی وجہ سے پاکستان میں فصلوں کی بڑی تباہی ہوئی، فصلیں تباہ ہونے کی وجہ سے پاکستان میں طلب اور رسد کا متوازن خراب ہوا، مقامی طور پر مہنگائی بڑھ گئی، پاکستان میں موسمیاتی تبدیلیوں کے نقصانات سے بچنے کیلئے ماہرین کی ضرورت ہے۔ سیلاب سے 1730 افراد جان کی بازی ہار گئے، سیلاب نے 3 کروڑ 30 لاکھ افراد کو متاثر کیا جبکہ پا کستانی معیشت کو 30 ارب ڈالر کا نقصان پہنچا، سیلاب سے متاثرہ علاقوں کی بحالی کیلئے 16 ارب ڈالر کے وعدے ہوئے، جن میں سے پاکستان کو 1.5 ارب ڈالر فراہم کیے گئے۔ایشیائی بینک نے پاکستان کو سیلاب کے نقصانات پر قابو پانے کیلئے ایک ارب 50 کروڑ ڈالر فراہم کئے۔ 2022 ء میں مجموعی طور پر سب سے زیادہ فنڈنگ پاکستان کیلئے کی گئی، ایشیائی ترقیاتی بینک اور اس کے پارٹنرز نے پاکستان کو 5.5 ارب ڈالر کے پراجیکٹس دیئے، خیبرپختونخوا میں خواتین کی صحت کیلئے پراجیکٹ جاری ہے۔ 2022ء میں پاکستان کو 2.6 ارب ڈالر کے رعایتی قرضے دیئے گئے، سب سے زیادہ فنڈنگ پاکستان کو دی گئی،ایشیائی ترقیاتی بینک نے ایشیا میں 31.8 ارب ڈالر کی پراجیکٹ فنانسنگ کی۔ایشیائی بینک نے اپنی سالانہ رپورٹ میں عالمی سطح پر مہنگائی اور افرا ط زر کا ذمہ دار روس اور یوکرین کے درمیان جاری جنگ کو ٹھہرایا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں