103

الیکشن پوراہو یاپنجاب کاہو ہوکررہے گا، شہبازشریف ،وزیرداخلہ ،وزیرقانون اورفضل الرحمان سامان باندھ لیں

راولپنڈی :عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد کاکہناہے کہ الیکشن پوراہو یاپنجاب کاہو ہوکررہے گا،عدلیہ کی کردار کشی کی جارہی ہے، شہبازشریف ،وزیرداخلہ ،وزیرقانون اورفضل الرحمان سامان باندھ لیں قوم یوم نجات کی تیاری کریں۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹوئٹ میں شیخ رشید نے کہاکہ زرداری بلاول کووزیراعظم دیکھناچاہتاہے، لیکن اپریل کے مہینے میں غربت کے ہاتھوں ٹھٹھہ کی ساحلی پٹی میں41لوگوں نے خودکشی کی جبکہ کل6لوگوں نے خودکشی کی،ان کاکہناتھا کہ ساری شریف فیملی نے گھر کی چاردیواری کے اندرعیدالفطرکی نمازاداکی ،زرداری نے ناکامی کاساراملبہ شہباز شریف پرڈال دیاہے خود نیک پروین بن کربیٹھ گیا۔سربراہ عوامی مسلم لیگ نے کہاکہ جنرل عام منیرکادورہ چین انتہائی اہم ہے جو آئندہ ملک کی خارجہ پالیسی کاتعین کرےگا،حکومت عدلیہ کودھمکیاں دینے کے بجائے آئین وقانون کااحترام کرے، ورنہ یہ آئین اورقانون کے شکنجے میں پہلے ہی خودآچکے ہیں ،الیکشن میں جانا سیاسی خودکشی کرنے سے بہترہے ،فضل الرحمان وہاں لے جاکرمارے گاجہاں کوئی نہیں بچائے گا۔انہوں نے کہاکہ الیکشن پوراہو یاپنجاب کاہو ہوکررہے گا،بلاول نہ ساری دنیاسے5ڈالر امدادلایا نہ آئی ایم ایف سے مسئلہ حل کرایا،عدلیہ کی کردارکشی کی جارہی ہے، شہبازشریف وزیرداخلہ وزیرقانون اورفضل الرحمان سامان باندھ لیں، قوم یوم نجات کی تیاری کریں، عدلیہ کافیصلہ نہ مانا تو عمران خان کال دےگا اور ساری قوم سڑکوں پرہوگی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں