129

عروہ حسین اور فرحان سعید کی علیحدگی کی افواہیں دم توڑ گئیں

لاہور: پاکستان شوبز کی اداکارہ عروہ حسین اور گلوکار فرحان سعید کی علیحدگی کی افواہیں دم توڑ گئیں۔اداکارہ عروہ حسین اور فرحان حسین نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر نئی تصاویر پوسٹ کی ہیں جس میں خوبصورت جوڑی عرصے بعد ایک ساتھ نظر آرہی ہے۔عید الفطر کے موقع پر پوسٹ کی گئی اِن تصاویر میں عروہ نے گلابی جبکہ اُن کے شوہر فرحان سعید نے سفید رنگ کا کُرتا زیب تن کر رکھا ہے۔عروہ اور فرحان کو پھر سے ایک ساتھ دیکھ کر اس جوڑی کے مداح بےحد خوش ہیں اور نیک تمناؤں کا اظہار کر رہے ہیں۔سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر مشہور جوڑی کی تصاویر وائرل ہو رہی ہیں جنہیں صارفین کی جانب سے بےحد پسند کیا جارہا ہے۔مداحوں اور سوشل میڈیا صارفین سمیت ساتھی شوبز فنکاروں نے بھی فرحان سعید اور عروہ حسین کو ایک ساتھ دیکھ کر خوشی کا اظہار کیا ہے۔یاد رہے کہ گزشتہ کچھ دِنوں سے سوشل میڈیا پر شوبز کی اس مشہور جوڑی کی علیحدگی کی افواہیں گردش کر رہی تھیں تاہم اب یہ افواہیں دم توڈ گئیں ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں