97

’کسی کا بھائی کسی کی جان‘ پہلے دن صرف 15 کروڑ کا بزنس کرسکی

ممبئی :سلمان خان کی نئی فلم ’کسی کا بھائی کسی کی جان‘ ان چند فلموں میں سے ہے جس کی ریلیز کا فلم شائقین کو بہت شدت سے انتظار تھا۔گزشتہ روز فلم ریلیز ہوچکی ہے، پہلے دن وہ صرف 15 کروڑ روپے کا بزنس کرسکی۔سلمان خان کی عید پر ریلیز ہونے والی 5 بہترین فلموں میں بھارت (2019) 42.3 کروڑ، سلطان (2016) 36.54 کروڑ، ایک تھا ٹائیگر (2012) 32.93 کروڑ، ریس 3 (2018) 29.17 کروڑ اور بجرنگی بھائی جان (2015) 27.25 کروڑ شامل ہیں۔کسی کا بھائی کسی کی جان ریلیز کے پہلے دن صرف 15.81 کروڑ روپے کا بزنس کرسکی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں