72

ناپا کے طلبہ کی کاوش، فلم مداری کا ٹریلر جاری

اسلام آباد:ینشل انسٹی ٹیوٹ آف پرفارمنگ آرٹ (ناپا) کے طلبہ کی کاوش فلم مداری کا ٹریلر جاری کردیا گیا، فلم عیدالاضحیٰ پر مختلف سنیما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔ناپا کے طلبہ کی جانب سے تیار کردہ فلم مداری کے ٹریلر کی نمائش کراچی کے سنیما گھر میں کی گئی، فلم کے ٹریلر لاونچ میں فلم کے پروڈیوسر حماد علی دانش اور فلم کے اداکاروں نے شرکت کی۔فلم کے رائٹر اور ڈائریکٹر محمد سراج ہیں، جبکہ شہزاد ملک کے ساتھ حماد صدیقی اور علی رضوی نے اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں۔واضح رہے کہ فلم عیدالاضحیٰ پر مختلف سنیماؤں میں پیش کی جائے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں