111

ٹی 20ورلڈ کپ:جنوبی افریقہ نےبنگلہ دیش کو6وکٹوں سے پچھاڑ دیا

لاہور:ٹی 20ورلڈ کپ میں جنوبی افریقہ نے یکطرفہ مقابلے کے بعد بنگلہ دیش کو 6وکٹوں سے پچھاڑ دیاہے۔

ابوظہبی میں شیخ زاید کرکٹ سٹیڈیم میں میگا ایونٹ کا 30واں میچ کھیلا گیا جس میں جنوبی افریقہ نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیاتھا۔

جنوبی افریقہ اننگز

85رنز کا ہدف بنگلہ دیش کی ٹیم نے یکطرفہ مقابلے کے بعد صرف 4وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا،وان ڈیر ڈوسن نے 22رنز بنائے جبکہ کپتان ٹیمبا باووما 31رنز بناکر ٹاپ سکورر رہے،تسکین احمد نے 2کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

بنگلہ دیش اننگز

بنگال ٹائیگرز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے انتہائی مایوس کن کاکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے صرف 84رنز بنائے اور پوری ٹیم پویلین لوٹ گئی، لٹن داس نے 24رنز بنائے جبکہ مہدی حسن نے سب سے زیادہ 27رنز بنائے ،پروٹیز کی جانب سے ربادا اور اینرچ نورٹیج نے تین ،تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ تبریز شمسی نے 2،2وکٹیں حاصل کیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں