128

کل عید ہوگی یا روزہ ؟ اعلان کچھ دیرمیں

اسلام آباد:شوال کا چاند دیکھنے کے لیے زونل رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس شروع ہوگیا۔عیدالفطرکاچانددیکھنےکیلئےچیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی مولاناعبدالخبیرآزاد کی زیرصدارت اجلاس شروع ہوگیا۔مرکزی رویت ہلال کمیٹی کےاجلاس میں علما کرام، سیکرٹری اوقاف، محکمہ موسمیات کے نمائندے شریک ہیں۔چاند کی پیدائش جمعرات صبح 9 بج کر 15 منٹ پر ہوئی، ذرائع غروب آفتاب کے وقت چاند کی عمر 10 گھنٹے کے قریب ہوگی۔لاہور، اسلام آباد اورکراچی میں چاند نظرآنےکی شہادت موصول نہیں ہوئی، تاہم حتمی فیصلہ مرکزی رویت ہلال کمیٹی کرےگی۔دوسری جانب لاہورمیں زونل رویت ہلال کمیٹی کااجلاس اختتام پذیر ہو گیا ، جہاں چاند نظرآنےکی کوئی شہادت موصول نہیں ہوئی۔ڈی جی اوقاف پنجاب نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ لاہورمیں چاند نظرآنےکی کوئی شہادت موصول نہیں ہوئی، تاہم چاندنظرآنےسےمتعلق حتمی فیصلہ مرکزی رویت ہلال کمیٹی کرےگی۔ادھر پشاور اور کوئٹہ میں زونل کمیٹیوں کے اجلاس جاری ہیں۔خیال رہےکہ ماہرین فلکیات کی جانب سے پاکستان میں عید الفطر 22 اپریل ہفتے کو ہونے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں