183

لاہور اور کراچی میں بھی عید کا چاند نظر نہیں آیا، زونل کمیٹی کا اعلان

لاہور،کراچی:کراچی کی زونل کمیٹی نے بھی چاند نظر نہ آنے کا اعلان کردیا ہے۔ زونل کمیٹی کا کہنا ہے کہ کراچی سے تاحال چاند نظر آنے کی کوئی شہادت موصول نہیں ہوئی ہے تا ہم حتمی فیصلہ مرکزی رویت ہلال کمیٹی کرے گی۔زونل ہلال کمیٹی نے لاہور میں چاند نظر نہ آنے کا اعلان کردیا ہے۔ زونل کمیٹی کا کہنا ہے کہ لاہور میں چاند نظر آنے کی کوئی شہادت موصول نہیں ہوئی تاہم حتمی اعلان مرکزی رویت ہلال کمیٹی کرے گی۔دوسری جانب ڈی جی اوقاف کا کہنا ہے کہ تاحال پنجاب سے چاند نظر آنے کی کوئی گواہی موصول نہیں ہوئی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں