416

مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس شروع

اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس شروع ہو گیا ہے۔مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے اجلاس کی صدارت چیئرمین رویت ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیر آزاد کر رہے ہیں۔واضح رہے کہ مرکزی رویت ہلاک کمیٹی کے اجلاس میں شوال کے چاند کی رویت کا فیصلہ ہو گا۔پاکستان میں آج 29 واں روزہ ہے، شوال کا چاند نظر آنے کی امید ہے لیکن ماہرین موسمیات کے مطابق پاکستان میں چاند کی عمر کم ہونے کی وجہ سے شوال کا چاند نظر آنا ممکن نہیں ہے۔اس ضمن میں ماہرین نے بتایا ہے کہ سائنسی اعتبار سے پاکستان میں چاند کی عمر 9 گھنٹے 49 منٹ ہے جس کی وجہ سے وہ دکھائی نہیں دے گا کیونکہ 20 گھنٹے سے زائد عمر کا چاند نظر آتا ہے۔اعداد و شمار کے لحاظ سے لاہور میں شوال کا چاند نظر آنے کا امکان 6 بجکر 57 منٹ تک ہے جب کہ صوبہ پنجاب کے دیگر شہروں میں شوال کا چاند نظر آنے کا امکان 7 بجکر 7 منٹ تک بتایا گیا ہے۔واضح رہے کہ برونائی میں شوال کا چاند نظر نہ آنے کا اعلان کردیا گیا ہے جس کے معنی ہوئے کہ عیدالفطر برونائی میں ہفتے کے دن منائی جائے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں