137

مفتی عبدالشکور کی گاڑی کو ٹکر مارنے کا کیس، عدالت کا ملزمان کو رہا کرنیکا حکم

اسلام آباد:ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے سابق وفاقی وزیر مفتی عبدالشکور کی گاڑی کو ٹکر مارنے والی گاڑی میں سوار ملزمان کو رہا کرنےکا حکم دے دیا۔سابق وفاقی وزیر مفتی عبدالشکور کی گاڑی کو ٹکر مارنے سے متعلق کیس میں ملزم راؤ گل خان، ارشد خان اور غلام شبیر کو جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت پیش کیا گیا۔جوڈیشل مجسٹریٹ عباس شاہ نے ملزمان راؤ گل، ارشد خان اور غلام شبیر کو ایک ایک لاکھ روپے ضمانتی مچلکے جمع کرانے کا حکم دیتے ہوئے تینوں کو رہا کرنے کا حکم دے دیا۔ضمانتی مچلکے جمع نہ کرانے پر عدالت نے تینوں ملزمان کو جیل بھیجنےکا حکم دیا۔تفتیشی افسر نے تینوں ملزمان کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنےکی استدعا کی تھی تاہم عدالت نے تفتیشی افسر کی جانب سے جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کی استدعا مسترد کر دی۔عدالت نے کہا کہ تفتیشی افسر نے ملزمان پر ڈرائیونگ کے دوران قتل کرنے کی کوشش کی دفعہ شامل کیں، تفتیشی افسر نے قتل کی دفعہ کو مقدمے سے حذف کر دیا، تینوں ملزمان پر قابلِ ضمانت دفعات لگتی ہیں لہذا عدالت ملزمان کو رہا کرنے کا حکم جاری کرتی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں