110

عدلیہ آئین کی تشریح کرسکتی ہے اسے ری رائٹ نہیں کرسکتی: وزیراعظم کابیان

اسلام آباد:وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ عدلیہ آئین کی تشریح کر سکتی ہے اسے ری رائٹ نہیں کر سکتی، یہ اختیار صرف اور صرف پارلیمان کا ہے۔کانسٹیٹیوشن موبائل ایپ کی تقریب سے خطاب میں وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا آئین نے پارلیمان کی گود سے جنم لیا ہے، تمام اداروں کو آئین کی پاسداری کے لیے یکسو ہونا پڑے گا۔ان کا کہنا تھا کہ کبھی نہیں ہوا کہ پارلیمنٹ کوئی قانون بنائے اور عدلیہ اس پر حکم امتناع جاری کر دے، ریاست کو بچانے کے لیے اپنا سیاسی اثاثہ قربان کرنے میں ایک لمحہ بھی نہیں ہچکچائیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں