314

خیبرپختونخوا میں عید کے چاند سے متعلق محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کردی

اسلام آباد:محکمہ موسمیات نے پشاور سمیت خیبرپختونخوا میں آج مطلع جزوی ابر آلود رہنےکی پیشگوئی کردی۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آج مطلع ابر آلود رہنےکےباعث شوال کاچاند نظر آنےکا امکان نہیں ہے۔عید الفطر (شوال) کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج اسلام آباد میں منعقد ہو گا جس کی صدارت مولانا عبدالخبیر آزاد کریں گے۔ زونل کمیٹیوں کے اجلاس ملک بھر کے مقررہ مقامات پر ہوں گے۔مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس وزارت مذہبی امور کی بلڈنگ میں ہوگا۔آج ملک بھر میں عید کا چاند نظر آنے کا امکان بہت کم ہے تاہم چاند نظر نہ آنے کی صورت میں عیدالفطر 22 اپریل بروز ہفتہ کو ہو گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں