119

نیول چیف انٹر نیشنل اسکواش چیمپئن شپ کا 2 نومبر سے کراچی میں آغاز

کراچی: کراچی میں 15 ویں چیف آف نیول اسٹاف انٹر نیشنل اسکواش چیمپئن شپ کا 2 نومبر سے آغاز ہو گا جس میں مقامی کے علاوہ غیر ملکی کھلاڑی بھی شرکت کریں گے۔

انٹر نیشنل اسکواش چیمپئن شپ 2 سے 6 نومبر تک کراچی میں منعقد ہوگی جس میں کل 23 میچز کھیلے جائیں گے ۔ چیمپئن شپ میں 10 مقامی اور 14 غیر ملکی کھلاڑی شرکت کررہے ہیں جن کا تعلق امریکہ، کویت، ہانگ کانگ اور مصر سے ہے ۔

تمام میچز پاکستان نیوی روشن جان جہانگیر خان اسکواش کمپلیکس میں کھیلے جائیں گے،چیمپئن شپ کی کل انعامی رقم 20 ہزار امریکی ڈالرز رکھی گئی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں