121

ملکی سیاست میں ہلچل،مسلم لیگ (ن )نے پنجا ب میں الیکشن کا بائیکاٹ کردیا

لاہور:پاکستان مسلم لیگ (ن)نے پنجاب میں الیکشن کا بائیکاٹ کردیا۔ وزیراعظم شہبازشریف کی زیرصدارت پارٹی قیادت کا اجلاس ہوا،جس میں کسی بھی امیدوار کو ٹکٹ جاری نہ کرنے کا فیصلہ کیاگیا۔آج پنجاب میں الیکشن کیلئے ٹکٹ جمع کروانے کا آخری روز ہے،تحریک انصاف کی جانب سے تمام امیدواروں کو ٹکٹ جاری کردیئے گئے ہیںجبکہ ن لیگ کی جانب سے فیصلہ کیا گیاہے کہ وہ اس الیکشن کا حصہ نہیں بنیں گے۔لیگی قیادت کا کہناہے کہ 14 مئی کو الیکشن سے متعلق ن لیگ کا موقف واضح ہے ،مسلم لیگ( ن)14 مئی کو ہونے والے کسی الیکشن کو تسلیم نہیں کرتی ، اس حوالے سے سپریم کورٹ کے فیصلے کیخلاف نظرثانی کی درخواست زیرالتوا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں