104

پی ڈی ایم کے مسترد شدہ عناصر کو ڈیرہ غازی خان کے غیور عوام نے رد کر دیا

لاہور: وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم کے مسترد شدہ عناصر کو ڈیرہ غازی خان کے غیور عوام نے بھی رد کر دیا، جتنی جماعتیں اس اتحاد میں ہیں، کاش اتنے لوگ بھی جمع کرلیتں۔

وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ بند گلی میں جلسہ کرنا ان کی پتلی سیاسی حالت زار پر مہر تصدیق ثبت کرتا ہے، لوگوں نے جلسے سے لاتعلق رہ کر ثابت کیا وہ منفی سیاست نہیں بلکہ ترقی چاہتے ہیں۔

عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ غیر فطری اتحاد کا چھوٹی سڑک پر مختصر سا جلسہ قوم نے دیکھا، پی ڈی ایم نے تسلسل کے ساتھ منفی سیاست کر کے اپنی رہی سہی ساکھ ختم کر لی، ان کا نہ پہلے کوئی مستقبل تھا نہ آئندہ ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں