135

وزیراعظم شہباز شریف کی سابق چیف جسٹس ثاقب نثار پر کڑی تنقید

لاہور : وزیراعظم شہباز شریف نے سابق چیف جسٹس ثاقب نثار پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ثاقب نثار نے ن لیگ کی راہ میں رکاوٹیں کھڑی کیں اور عوامی منصوبوں کو تباہ و برباد کردیا۔تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے ایک تقریب سے خطاب کے دوران سابق چیف جسٹس ثاقب نثار پر کڑی تنقید کی۔وزیراعظم نے کہا کہ 2018 سے پہلے ثاقب نثار نے ہمارےمنصوبوں پر پابندی لگائیں، 56 کمپنیوں میں کونسی ایک کمپنی ہے، جس میں میرے خلاف کرپشن ثابت ہوئی ہو۔شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ترقیاتی منصوبوں کو روکنے کا مقصد ن لیگ کوانتخابات میں کامیابی سے روکنا تھا، ثاقب نثارنے مسلم لیگ ن کی دشمنی میں ہفتہ اور اتوار کو بھی عدالتیں لگائیں۔انھوں نے کہا کہ ثاقب نثار نے ن لیگ کی راہ میں رکاوٹیں کھڑی کیں اور عوامی منصوبوں کو تباہ و برباد کردیا۔شہباز شریف نے سوال کیا کہ آپ شیخ رشید کے حلقےکیوں گئے؟ پولنگ ایجنٹ تھے؟ یہ ہیں وہ لمحے جس نے پاکستان کو تباہی کے دہانے تک پہنچایا۔مہنگائی کے حوالے سے وزیراعظم کا کہنا تھا کہ مہنگائی نے عوام کا جینا دوبھر کردیا ہے، ہم نے پینسٹھ ارب سے دس کروڑ لوگوں تک مفت آٹا پہنچایا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں