154

روس کیساتھ سستے تیل کیلئے کمرشل ڈیل کب تک فائنل ہو گی، پہلا آرڈر کب دیا جائیگا ؟ تفصیلات سامنے آ گئیں

اسلام آباد: روس کیساتھ سستے تیل کیلئے کمرشل ڈیل کب تک فائنل ہو جائے گی ؟ تفصیلات سامنے آ گئی ہیں ۔ وزیر مملکت برائے پیٹرولیم مصدق ملک نے کہا ہے کہ روس کے ساتھ ٹرانسپورٹیشن اور انشورنس کے تمام معاملات طے ہو چکے ہیں سستے تیل کیلئے روس کیساتھ کمرشل ڈیل آخری مراحل میں ہے، جلد فائنل ہو جائے گی۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے مصدق ملک کا کہنا تھا کہ روس کے ساتھ تمام معاملات کو حتمی شکل دے دی گئی ہے، جلد ہی ہم اپنا پہلا آرڈر دیں گے، کوشش کرینگے جلد سے جلد پہلا جہاز پہنچ جائے، آرڈر کے بعد ہی حتمی تاریخ دیں گے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں