104

پولو ان پنک کا فائنل بلیک ہارس پینٹ کی ٹیم نے جیت لیا

لاہور: پولو ان پنک کا فائنل بلیک ہارس پینٹ کی ٹیم نے جیت لیا ہے۔

پولوکلب لاہور میں سالانہ پولو ان پنک کا فائنل بلیک ہارس پینٹ اورگارڈ گروپ کی ٹیموں کے مابین کھیلا گیا جس میں پولو ان پنک نے کامیابی سمیٹی،فائنل میں بہترین کھلاڑی حمزہ معاذ قرار پائے۔

اس موقع پر وزیر کھیل رائے تیمور بھٹی نے بطورمہمان خصوصی کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے جبکہ فائنل دیکھنے کے لئے شائقین کی بڑی تعداد پولو گرؤنڈ میں موجود تھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں