115

جنرل باجوہ نے مجھے کہا کہ پانچ منٹ میں مارشل لاءلگا سکتا ہوں تو میں نے جواب دیا کہ ۔۔۔“آصف زرداری نے انکشاف کر دیا

اسلام آباد:سابق صدر آصف علی زرداری نے دعویٰ کیاہے کہ سابق آرمی چیف جنرل ریٹائرڈ قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ میں پانچ منٹ میں مارشل لاءلگا سکتاہوں تو میں نے انہیں جواب دیا کہ بسم اللہ کریں ، آپ ملک چلائیں اور ہمیں کھیتی باڑی کرنے دیں ۔ آصف علی زرداری نے ایک انٹرویو میں کہا کہ تحریک عدم اعتماد سے قبل جنرل باوجوہ سے ملاقات کے دوران ان کی باڈی لینگویج سے مارشل لا لگانے کے اشارے ملے تھے ۔انہوں نے مزید کہا کہ جنرل باجوہ نے ہمیں بلا کر کہا کہ میں عمران خان کو کہوں گا وہ ابھی مستعفی ہو جائے گا آپ الیکشن میں جائیں۔ اس پر میں نے اور مولانا فضل الرحمٰن نے انکار کردیا۔ پتہ تھا یہ 2035 تک رہنے کا پلان بنا چکے ہیں اپنا چیف لا کر جو کہ تھرڈ تھا یا فورتھ تھا۔ اس پلان کو ناکام بنانے کے لیے ہم تحریک عدم اعتماد لے کر آئے۔انہوں نے کہا کہ ڈائیلاگ ہونا چاہیے۔ اس سلسلے میں پہلے اپنے اتحادیوں سے بات کریں گے۔ ہمیں الیکشن پراعتراض نہیں تاریخ سے مسئلہ ہے۔ ابھی حالات ٹھیک نہیں ہیں۔ آئی ایم ایف کا قرضہ آنا ہے۔ ہمیں کچھ وقت چاہیے۔ الیکشن اکتوبر سے آگے لے جانا ممکن نہیں ہو گا۔ ساری جماعتیں بیٹھ کر طے کریں۔الیکشن ایک دن ہوں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں