132

سپریم کورٹ میں جو چل رہا ہے، اُس کا بیک گراؤنڈ دیکھا جائے، خواجہ آصف کابیان

اسلام آباد:وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ جو سلسلہ سپریم کورٹ میں چل رہا ہے، اس کے بیک گراؤنڈ کو دیکھا جائے۔قومی اسمبلی اجلاس میں خطاب کے دوران خواجہ آصف نے کہا کہ ہم عدلیہ کی مضبوطی چاہتے ہیں، عدلیہ مضبوط ہوگی تو عوام کو انصاف کی فراہمی میں آسانی ہوگی۔انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹ جمہوریت کی ماں ہے، جو سلسلہ سپریم کورٹ میں چل رہا ہے، اس کے بیک گراؤنڈ کو دیکھا جائے۔خواجہ آصف نے مزید کہا کہ آج پارلیمنٹ کا سیاست میں کردار کم ہے اور سپریم کورٹ سیاسی کردار ادا کر رہا ہے۔اُن کا کہنا تھا کہ ہم پارلیمنٹ کی حدود میں کسی کو مداخلت نہیں کرنے دیں گے، آئین کے اندر اداروں کی متعین کردہ حدود کا احترام ہونا چاہیے۔وزیر دفاع نے یہ بھی کہا کہ آرمی چیف نے کچھ دیر پہلے پارلیمنٹ کی بالادستی کے بارے میں جو الفاظ کہےخوش آئند ہیں۔آرمی چیف کے الفاظ آئین اور پارلیمنٹ کے لیے بہت اہم ہیں، اداروں کو افراد چلاتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں