114

شیخ رشید کو بڑا جھٹکا؛محسن نقوی کی بطور نگران وزیراعلیٰ پنجاب تقرری کیخلاف درخواستیں مسترد

لاہور:لاہور ہائیکورٹ نے محسن نقوی کی بطور نگران وزیراعلیٰ پنجاب تقرری کیخلاف درخواستیں مسترد کر دیں،الیکشن کمیشن کا محسن نقوی کو نگران وزیراعلیٰ پنجاب کے تقرر کا فیصلہ درست قراردیدیا۔ عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید ودیگر نے محسن نقوی کی تقرری کیخلاف لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کیا تھا،جسٹس شاہد کریم نے شیخ رشید ودیگر کی درخواستیں مسترد کرنے کا تحریری فیصلہ جاری کیا، فیصلے میں کہا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن نے اپنے آئینی اختیار کے مطابق نگران وزیراعلیٰ پنجاب کا تقرر کیا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں