55

انتخابات فنڈز معاملہ؛شہبازشریف نے اٹارنی جنرل کو مشاورت کے لیے طلب کر لیا

اسلام آباد:سپریم کورٹ،پنجاب الیکشن کیلئے فنڈز کی عدم فراہمی کا معاملہ،وزیراعظم شہبازشریف نے اٹارنی جنرل کو مشاورت کے لیے طلب کر لیا۔اٹارنی جنرل منصورعثمان اعوان سپریم کورٹ سے وزیراعظم آفس کیلئے روانہ ہوگئے۔اٹارنی جنرل منصورعثمان اعوان نے میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم سے آج ان چیمبر سماعت کے حوالے سے ملاقات کرنے جا رہا ہوں۔اٹارنی جنرل نے مزید کہا کہ پارلیمنٹ نےحکومت کو فنڈزجاری کرنے سے روک دیا ہے،وفاقی حکومت کے پاس الیکشن کیلئے فنڈزجاری کرنے کا کوئی اختیارنہیں، حکومتی مؤقف ان چیمبر سماعت کے دوران پیش کریں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں