136

کروڑوں روپے رشوت لینےکا مقدمہ؛ عدالت نےپرویز الہٰی کافیصلہ سنادیا

اسلام آباد:اینٹی کرپشن کی خصوصی عدالت نے کرپشن کے مقدمے میں پرویز الہٰی کی عبوری ضمانت منظورکرلی۔کروڑوں روپے رشوت لینےکا مقدمہ اینٹی کرپشن کی خصوصی عدالت نےپرویزالہی کیخلاف کیس کی سماعت کی ۔جج علی رضا نےعبوری ضمانت پرسماعت کی۔عدالت نے پرویز الہٰی کی 27اپریل تک عبوری ضمانت منظورکرلی۔عدالت نےاینٹی کرپشن کو27 اپریل تک سابق وزیراعلیٰ کی گرفتاری سے روک دیا۔عدالت نے پرویز الہٰی کوشامل تفتیش ہونےکا حکم جاری کردیا۔عدالت کی جانب سے پرویزالہیٰ کوایک لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکے جمع کرانے کی ہدایت کردی گئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں