120

پاکستان فلورملزایسوسی ایشن نے ہڑتال کا اعلان کردیا

اسلام آباد: پاکستان فلورملزایسوسی ایشن نے ہڑتال کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ کراچی میں گندم سپلائی بند کردی ہے۔چیئرمین سندھ زون چوہدری عامرعبداللہ گفتگو میں کہا ہے کہ سندھ حکومت نے پروکیومنٹ مہم کو چلانے کیلئے کراچی میں گندم سپلائی بند کردی ہے ۔ پابندی تو بارڈر پر ہونی چاہئے تاکہ گندم پنجاب یا کوئٹہ نہ جائے ۔انہوں نے کہا کہ حکومت کی نااہلی کےباعث آٹا ایک سو دس روپے کے بجائے ایک سو پچاس روپے فی کلو میں مل رہا ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں