114

متحدہ عرب امارات سے1 ارب ڈالر کی فنانسنگ کے معاملات فائنل ہو گئے، جلد بڑی خبر ملنے کا امکان

اسلام آباد:پاکستان کےمتحدہ عرب امارات سے 1 ارب ڈالر فنانسنگ کے معاملات فائنل ہو گئے ضمانت ملنے کا امکان ہے۔بتایا جا رہا ہے کہ فنانسنگ کے لیے رواں ہفتے ہی تحریری ضمانت ملنے کا امکان ہے۔ اس سلسلے میں سیکرٹری وزارت خزانہ آئی ایم ایف کو واشنگٹن میں سالانہ میٹنگز کے دوران آگاہ کردیں گے۔وزارت خزانہ کے ذرائع کا کہنا ہے کہ متحدہ عرب امارات سے1 ارب ڈالر کی فنانسنگ کے لیے معاملات فائنل ہوچکے ہیں اور یو اے ای حکام کی جانب سے گارنٹی ملتے ہی آئی ایم ایف کو بھی تحریری ضمانت مل جائے گی۔ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف کی شرائط پوری کرنے کیلئے وزیراعظم آفس اور وزیرخزانہ نے دوست ممالک سے درخواست کی تھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں