118

بزدل آدمی نواز شریف بن سکتا ہے لیڈر نہیں: عمران خان نےکچھ اور ہی کہہ دیا

لاہور: چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے سابق وزیراعظم پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہےکہ بزدل آدمی نواز شریف بن سکتا ہے لیڈر نہیں۔عمران خان نے زمان پارک میں کارکنوں کے ساتھ افطار کیا ، بچوں میں ٹافیاں تقسیم کیں اورآٹو گراف بھی دیے۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ موقع ملا تو ملک کو پاؤں پر کھڑا کردیں گے،لیڈر بننے کے لیے دلیر ہونا ضروری ہے جب کہ پیسے لے کر ضمیر کا سودا کرنا شرک ہے۔عمران خان کا کہنا تھا کہ لیڈر بننے کے لیے سب سے پہلے صادق و امین ہونا ضروری ہے، بزدل آدمی نواز شریف بن سکتا ہے مگر لیڈر نہیں۔سابق وزیراعظم نے مزید کہا کہ انسان جب رشوت لیتا ہے تو بے غیرت بن جاتا ہے، جب ہم دوسروں سے پیسے مانگتے ہیں تو ملک کی عزت نہیں ہوتی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں