138

آئین اور قانون کو نہ تھاما گیا تو یہ نہ ہو سب ہاتھ ملتے رہ جائیں،شیخ رشید کابیان

اسلام آباد: سربراہ عوامی مسلم لیگ اور سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ قومی اسمبلی کو ڈبیٹنگ کلب بنا دیا گیا ہے جہاں عوام کی خواہشوں اور ان کے ووٹ کے حق کا خون ہو رہا ہے۔ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں شیخ رشید نے کہا کہ سپریم کورٹ کے حکم کے باوجود الیکشن کمیشن کو 21ارب نہیں ملے، سپریم کورٹ کے فیصلے کی نفی کی گئی ہے، آئین اور قانون کو نہ تھاما گیا تو یہ نہ ہو سب ہاتھ ملتے رہ جائیں۔ انہوں نے کہا کہ سارے ہتھکنڈے چوروں کے ٹولے کو عوام پر مسلط رکھنے کیلئے کیے جا رہے ہیں، عوام کی امنگوں کو کچلا جا رہا ہے، الیکشن روکنے اور سپریم کورٹ کے فیصلے سے بھاگنے کیلئے 10روز میں کابینہ کے ریکارڈ 10 اجلاس ہوئے ہیں۔ جو آئین کے ساتھ آنکھ مچولی کھیلے گا اس کا انجام برا ہوگا، عوام ووٹ کے ذریعے اپنے مسائل کا حل چاہتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں