120

ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ، افغانستان کی نمیبیا کے خلاف بیٹنگ جاری

شارجہ: ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے 27 ویں میچ میں افغانستان کی نمیبیا کے خلاف بیٹنگ جاری ہے۔

ابوظہبی میں افغانستان اورنمیبیا مدمقابل، ٹاس کی جیت اٖفغانستان کے حصے میں آئی جس پر افغان کپتان نے پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔ دونوں ٹیمیں پہلی بار ورلڈ کپ میں ایک دوسرے کا سامنا کر رہی ہیں۔

دوسری جانب شام سات بجے سپر میگا ایونٹ کا تگڑا مقابلہ بھارت اور نیوزی لینڈ کے درمیان شیڈول ہے۔ کیویز اور بھارتی سورما پاکستان سے ہار کر ورلڈکپ میں مایوس کن آغاز کا شکار ہیں۔ جیت کا مزہ چکھنے کے لیے دونوں ٹیمیں پرعزم ، تیاریاں مکمل کرلیں، پلان بھی فائنل ہیں۔ اس سے قبل دونوں ٹیمیں دو بار ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ میں آمنے سامنے آ چکی ہیں، کیویز فاتح رہے، بھارت اپنی پہلی جیت کا منتظر ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں