123

مریم نواز عمرہ ادائیگی کیلئے آج سعودی عرب روانہ ہوں گی

لاہور :لاہور پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر اور چیف آرگنائزر مریم نواز عمرہ ادائیگی کیلئے سعودی عرب آج روانہ ہوں گی۔ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ن کی نائب صدر اور چیف آرگنائزر مریم نواز آج دوپہر 2 بجے سعودی عرب روانہ ہوں گی، وہ آخری عشرہ سعودی عرب میں گزاریں گی۔قائد مسلم لیگ ن نوازشریف بھی آخری عشرہ سعودی عرب میں گزاریں گے، وہ 11 اپریل کو لندن سے سعودی عرب کیلئے روانہ ہوں گے۔دوسری طرف سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر مریم نواز نے ایک ویڈیو شیئر کی، ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ قوت گویائی سے محروم بچے مریم نواز سے ملاقات کے خواہشمند ہیں۔اس ویڈیو کے کیپشن میں مریم نواز نے لکھا کہ برائے مہربانی جب میں عمرہ سے واپس آؤں تو خاص نوجوانوں کو مجھ سے ملنے کیلئے لائیں، انہوں نے مزید لکھا کہ ان سے ملنا میرے لئے اعزاز اور خوشی کی بات ہو گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں