109

پاک فوج کے زیر اہتمام تیسرے بین الاقوامی پیسز مقابلوں کا انعقاد یکم نومبر سے ہوگا

لاہور: پاک فوج کے زیر اہتمام تیسرے بین الاقوامی پیسز مقابلوں کا انعقاد یکم نومبر سے لاہور میں ہوگا۔ مقابلوں میں 6 ممالک کے 107 اہلکاروں پر مشتمل دستے شرکت کریں گے۔

مقابلوں میں عراق، اردن، فلسطین سمیت چھ ممالک کے 107 اہلکاروں پر مشتمل فوجی دستے شرکت کریں گے۔ میانمار، انڈونیشیا اور مصر کی مقابلوں میں شرکت بطور مبصر ہوگی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج کی 121 کھلاڑیوں پر مشتمل 9 ٹیمیں بھی مقابلوں میں شرکت کریں گی۔ بین الاقوامی مقابلوں کی افتتاحی تقریب یکم نومبر کو فورٹریس اسٹیڈیم لاہور میں ہوگی،جبکہ اختتامی تقریب 7 نومبر کو ایوب اسٹیڈیم میں منعقد کی جائے گی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ایونٹ سے پاکستان ایک پر امن اور کھیلوں سے محبت کرنے والی قوم کے طور پر ابھرے گا، ایونٹ سے پاکستان کا حقیقی چہرہ سامنے آئے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں