113

ایرانی فٹبال فیڈریشن کا خواتین کو سٹیڈیم جانے کی اجازت دینے کا مطالبہ

تہران:ایرانی فٹبال فیڈریشن نے خواتین کو سٹیڈیم جانے کی اجازت دینے کا مطالبہ کردیا ہے۔

خبر ایجنسی کے مطابق فٹبال فیڈریشن نے ایرانی قومی اسمبلی میں بل پیش کردیا ہے جس میں مطالبہ کیا گیاہے کہ خواتین کو سٹیڈیم جانے کی اجازت دی جائے۔

بل منظور ہونے کی صورت میں خواتین سٹیڈیم میں میچ دیکھ سکیں گی جبکہ 1979 کے انقلاب کے بعد سٹیڈیم میں خواتین کے داخلے پر پابندی عائد ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں