122

تین سے گیارہ سال کی عمر کے بچوں‌ کو کرونا ویکسین لگانے کی منظوری

مسقط: بحرین کی حکومت نے تین سے گیارہ سال تک کی عمر کے بچوں کو ویکسین لگانے کی منظوری دے دی۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹ کے مطابق بحرین کے وزارتِ صحت نے سائنو فام ویکسین کے ٹرائلز کا مشاہدہ کرنے کے لیے بچوں کو ویکسین کی اجازت دینے کی سفارش کی تھی۔

وزارتِ صحت کی سفارش پر 3 سے 11 سال کے بچوں کو سائنوفارم ویکسین لگانے کی منظوری دے دی۔

سرکاری میڈیا کے مطابق تین سے گیارہ سال تک کے بچوں کو ویکسین لگانے کا آغاز 27 اکتوبر سے ہوگا۔ علاوہ ازیں بتایا گیا ہے کہ پانچ سے گیارہ سال تک کے بچوں کو امریکی کمپنی فائزر کی ویکسین لگانے کی جلد منظوری دی جائے گی۔

کرونا وبا کی روک تھام کے لیے مختلف ممالک نے دس سال سے کم عمر بچوں کو ویکسین لگانے کی منظوری دی ہے۔

فائزر نے 5 سے 11 سال کے بچوں کی ویکسینیشن کیلئے گزشتہ ماہ ٹرائلز جمع کرانے کے بعد اس کے استعمال اجازت مانگی تھی، جس پر ماہرین کے دو پینلز نے بحث کرنے کا اعلان کیا تھا۔

پہلے پینل نے فوڈ اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن کے زیر اہتمام ہفتے کو ملاقات کی جبکہ دوسرا سی ڈی سی کے تحت 2 اور 3 نومبر کو ملاقات کریگا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں