130

گجرنالہ متاثرین بحالی کیس: وزیر اعلیٰ سندھ وزراء کیساتھ سپریم کورٹ میں پیش

کراچی: گجرنالہ متاثرین بحالی کیس میں وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ وزرا کے ساتھ سپریم کورٹ میں پیش ہوئے۔ چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ کراچی میں لوگوں کو پینے کا صاف پانی نہیں مل رہا۔

سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں گجر نالہ متاثرین بحالی کیس کی سماعت ہوئی۔ ایڈووکیٹ جنرل سندھ سلمان طالب الدین عدالت میں پیش ہوئے۔ چیف جسٹس نے استفسار کیا متاثرین کی بحالی کیلئے اب تک کیا کیا، پیشرفت کیا ہوئی، جس پر ایڈووکیٹ جنرل سندھ نے کہا کہ وزیراعلیٰ نے رپورٹ جمع کرا دی، کچھ مالی ایشوز ہیں۔ چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ کیا ہو رہا ہے، آپ لوگ عدالت کا مذاق اڑا رہے ہیں ؟۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں