140

کورونا سے مزید 18افراد جاں بحق، ایک ہزار 615 مریضوں کی حالت تشویشناک

اسلام آباد: کورونا سے اموات کا سلسلہ جاری ہے، گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران ملک بھر میں مزید 18 افراد انتقال کر گئے، پاکستان میں 1615 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

جان لیوا وائرس کے حملے جاری،ملک بھر میں مزید 18 افراد جاں بحق، مجموعی اموات کی تعداد 28ہزار 377 ہو گئی، پاکستان میں کورونا مثبت کیسز کی شرح ایک اعشاریہ تین پانچ ریکارڈ کی گئی۔

این سی او سی کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹے میں کورونا کےمزید 591 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں