98

74 سالوں سے ہمارا بھارت سے ٹاکرا ہورہا ہے، خورشید شاہ

پیپلز پارٹی کے رہنما خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ 74 سالوں سے ہمارا بھارت سے ٹاکرا ہورہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی کے رہنما خورشید شاہ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ہم نے کئی معاملات میں کامیابی حاصل کی ہے، آج بھی پاکستان کامیابی حاصل کرے گا۔

خورشید شاہ نے مزید کہا کہ نوجوان کھلاڑی ہیں ان سے اُمیدیں بھی ہیں، قوم کی دعائیں نوجوان کھلاڑیوں کے ساتھ ہیں۔
اس سے قبل پیپلز پارٹی کے رہنما خورشید شاہ نے کہا ہے کہ تیل اور ڈالر کی قیمتیں کہاں پہنچا دیں ، ڈالر کی اُڑان ان سے کنٹرول نہیں ہورہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں اپنے اداروں کو مضبوط کرنا ہے ، عوام کی بہتری کے لیے کام کرنا ہے ، عوام کو ریلیف دینا ہوگا ، جمہوریت ترقی اس وقت کرے گی جب ملک میں تعلیم ہوگی ، تعلیم نہیں تو کچھ نہیں ہوگا، جمہوریت ترقی نہیں کرسکتی۔

خورشید شاہ نے کہا ہے کہ جمہوریت کے لیے پیپلز پارٹی نے قربانیاں دیں ، ملک میں جمہوریت کے لیے محترمہ بینظیر بھٹو نے قربانی دی ، ہمیں جمہوریت چاہیے، پارلیمنٹ چاہیے اور آزاد ادارے چاہیے ہیں ، آج ملک دشمنوں سے گھرا ہوا ہے اور ہماری کوئی خارجہ پالیسی نہیں ہے۔

پیپلز پارٹی کے رہنما خورشید شاہ نے کہا ہے کہ جب ذوالفقار علی بھٹو نکلتے تھے تو دنیا کے حکمران کھڑے ہوجاتے تھے ، آج حکمران فون کا انتظار کرتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں